چیمپئینز ٹرافی؛ کیسا اسکواڈ منتخب کیا ہے! ہربھجن بھڑک اُٹھے

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔ہربھجن سنگھ نے چیمپیئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھارتی ٹیم سے یوزویندر چہل کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی، یوزویندر چہل دبئی کی پچز کیلئے بہترین انتخاب ہوسکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں