چینیوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنیکی ہدایات

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت نے ملک بھر میں کام کرنیوالے چینیوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں ایک بار پھر کاروائی کیلئے متحرک ہوگئی ہیںجسکے بعد حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات اٹھائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے خصوصاً تمام ہوٹلز کے علاوہ ایسے ہوسٹلز جہاں پر لوگ اور سٹوڈنٹ رہائش پذیر ہیں وہاں پر بھی سرچ آپریشن کیا جائے تاکہ ناخوشگوار واقعات سے بچنے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں