چینی اور برائلر مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

فیصل آباد (آن لائن) چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیا شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم،ایک ہفتے میں چینی کے 50کلو گرام والے تھیلے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے اضا فہ جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران120سے 150روپے فی کلو اضافہ ہوگیاضلعی انتظامیہ پولٹری مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس،آن لائن کے مطا بق شہر اور گردونواح میں چینی اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ جاری ہے جبکہ پولٹری مافیا منافع خوراورذخیرہ اندوز شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے سر گرم ہیں حکومت پنجاب کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے صرف کاغذی کارروائی اور دفتری فائلز تک ہی محدودہے صورتحال اس کے بر عکس ہے، گلی محلوں اور بازاروں میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ سے ہرشہری پریشان ہے ضلعی انتظا میہ پولٹری مافیا منافع خوراورذخیرہ اندوز کے خلاف کارروائی سے گریزاں اور بے بس نظر آرہی ہے اگر بات کی جائے چینی کی تو،ہو ل سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران50کلو گرام کی قیمت میں 500 سے 600 روپے اضا فہ ہوگیا ہے اور گلی محلوں میں 195سے200روپے کلو تک فروخت ا و پن مارکیٹ میں 181روپے فی کلو گرام کے حسا ب سے فروخت ہو نے لگی جبکہ دوکا ندار 195سے200رو پے فی کلو گرام کے حسا ب سے فروخت کر رہے ہیں،ہو ل سیل ما رکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 50کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 600روپے اضا فہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 9ہزار 50روپے ہو گئی، اس طرح برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی ایک ہفتے کے دوران120سے 150روپے فی کلو اضافہ کردیاگیا جس سے مرغی کا گوشت 900گرام 610روپے کے حساب سے فروخت ہورہاہے قیمتوں میں مسلسل اضا فہ سے عام آدمی کیلئے مرغی اور چینی کی خرایداری مشکل ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں