چینی برقی گاڑی پاکستان میں متعارف

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی برقی گاڑی XPENGکی مشہور SUVماڈل G6اب پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ گاڑی 3مختلف ویرینٹس میں آئے گی۔ RWDاسٹینڈرڈ رینج: 1کروڑ 45لاکھ روپے RWD لانگ رینج: 1کروڑ 55 لاکھ روپے۔ AWDپرفارمنس: 1کروڑ 85لاکھ روپے۔ کمپنی نے گاڑی کی بکنگ کے لیے 2آپشن دیے ہیں۔ 45دن میں ڈیلیوری کے لیے 40فیصد ادائیگی جبکہ 90دن میں ڈیلیوری کے لیے 20فیصد ادائیگی ضروری ہے۔ یہ ابتدائی قیمتیں ہیں اور کمپنی کسی بھی وقت قیمتیں بڑھا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں