چینی ثالثی میں پاک افغان مذاکرات نتیجہ خیز ہونیکا امکان

اسلام آباد(بیورو چیف) پاک افغان امن مذاکرات دوسرے روز بھی چینی ثالثی میں”اڑمچی” میں ہو رہے ہیں۔ سفارت کاروں کی سطح پر مذاکرات خوشگوار ماحول میں آگے بڑھ رہے ہیں۔طور خم سرحد طویل ترین وقفتے گذشتہ ایک ہفتے میں دوسری بار کھولی گئی تاکہ سندھ پنجاب میں گرفتار ہونے والے غیر قانونی افغانیوں کو بھجوایا جائے کل اور آج ہزاروں افغانی پناہ گزین واپس جا چکے ہیں عید کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی پر عملدرآمد جاری ہے۔ سعودی عرب، قطر اور چین کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں چینی شہر اڑمچی میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں طور خم سرحد سے کاروباری سرگرمیاں گذشتہ 6ماہ سے بند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں