چینی رقم کی مدت میں توسیع زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کیلئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی، وزارت خزانہ نے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں