40

چینی فی کلو10سے 15روپے مہنگی

اسلام آباد (بیوروچیف) چینی کی قیمت میں 10سے 15روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ سٹے بازوں نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری کیلئے مزید 8روپے بڑھنے کی خبر دے دی۔سٹے باز اور ذخیرہ اندوز مافیا ایک بارپھر سے چینی مہنگی کرنے کیلئے متحرک ہوگیا ایکس مل ریٹ 115سے 125روپے پر پہنچ گیا جبکہ چھوٹے دکاندار20روپے اضافے کیساتھ چینی 150روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128جبکہ جنوری میں 133روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔ جس کے بعد 10روپے فی کلو مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ماہ نومبرتک محض صرف ایک لاکھ 83ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہوسکی ہے، یومیہ پروڈکشن 13ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18سے 20ہزار ٹن ہے۔طلب و رسد کا یہی فرق چینی مہنگی ہونے کی بنیادی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں