چینی پروفیسر کی امریکہ کی شکست کی پیشگوئی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ماہر تعلیم اور یوٹیوبر پروفیسر جیانگ نے 2024میں پیش گوئی کی تھی کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرے گا تو وہ جنگ ہار جائے گا، موجودہ حالات اس پیش گوئی کی تصدیق کرتے ہیں، کیونکہ ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اور صہیونی فوجی کارروائیوں کے خلاف مضبوط دفاعی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے، جس سے نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی توانائی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔جیانگ نے 3 بڑی پیش گوئیاں کی تھیں، اول ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوں گے، دوم امریکا ایران پر حملہ کرے گا اور سوم پیشگوئی یہ کہ امریکا یہ جنگ ہار جائے گا۔ان میں پہلی دو پیش گوئیاں پہلے ہی درست ثابت ہو چکی ہیں، جیانگ کے مطابق اب بھی تیسرے نکتے پر وہ قائم ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ ایران اپنی مضبوط دفاعی اور اسٹریٹجک تیاریوں کی وجہ سے اس جنگ میں کامیاب ہوگا۔جیانگ کے مطابق ایران نے 20 سال کی تیاری کے بعد امریکی اور صہیونی فوجی قوتوں کے خلاف اپنی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پچھلے حملوں اور مشقوں کے دوران ایرانی افواج نے دشمن کی صلاحیتوں اور نفسیات کا بغور مطالعہ کیا، ایران نے صرف براہِ راست فوجی تصادم تک محدود نہ رہتے ہوئے اقتصادی اور توانائی کے بنیادی نظاموں پر حملے کیے ہیں۔ایران نے خلیجی ممالک کے پانی اور توانائی کے بنیادی ذرائع کو نشانہ بنایا ہے، جیانگ کے مطابق اگر پانی کے پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے تو یہ ممالک چند ہفتوں میں پانی کی شدید قلت کا شکار ہو سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی خلیجی ممالک کے پیٹرول ڈالر اور مالی نظام پر بھی اثر پڑ رہا ہے، جو امریکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔جیانگ کے مطابق ایران کی اسٹریٹجک حکمت عملی نے امریکہ پر زمینی حملے کا دبا بڑھا دیا ہے، مگر عوامی مخالفت کی وجہ سے امریکی حکومت اس میں ہچکچا رہی ہے، ایرانی اقدامات نے نہ صرف خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو محدود کیا ہے بلکہ ایران کی قومی خودمختاری کو بھی مضبوط کیا ہے۔پروفیسر جیانگ کے مطابق ایران نے ڈرون حملے، توانائی اور پانی کے بنیادی نظاموں پر حملے، اور خلیجی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا جیسے حربے بروئے کار لائے ہیں، جس سے امریکی اور صہیونی افواج کو نقصان پہنچا ہے، جیانگ کا کہنا ہے کہ نتیجہ یہ ہوگا کہ امریکا اپنی توقعات کے باوجود اس جنگ میں شکست کھائے گا اور ایران دفاعی فتح حاصل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں