چینی کی درآمد پر رعایتی ٹیکس کی مدت میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے چینی کی درآمد پر رعایتی ٹیکس کی مدت میں اضافہ کر دیااس کا اطلاق 28فروری 2026تک درآمد کی گئی چینی پرہوگا۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس قوا نین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،رعایتی مدت نومبر 2025 سے بڑھا کر فروری 2026کردی گئی،ٹریڈنگ کار پوریشن، متعلقہ کمپنیاں درآمدی چینی پر0.25 فیصد ٹیکس دیں گی ۔ ایف بی آر کیمطابق پاکستان میں جنرل سیلزٹیکس کا اصل اسٹینڈرڈ ریٹ 18فیصد ہے، رعا یت میں تین ماہ کی توسیع کا مقصد چینی کی مقامی قیمتیں کنٹرول کرنا ہے،ٹیکس چھوٹ میں توسیع وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں