29

چینی کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ ‘عوام کامنہ کڑوا ہونے لگا

لاہور (بیوروچیف)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد میں ایک کلو چینی40روپے کے اضافے کے بعد130سے135کی ہوگئی ہے حیدر آباد میں چینی کی قیمت میں20روپے کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 120روپے جبکہ ریٹیل میں130روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے پشاور میں بھی دو ہفتے کے دوران ایک کلو چینی 35 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے کی ہوگئی ہے، گڑ کی قیمت 20 روپے کلو اضافہ کے ساتھ 150 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 روپے اور نواحی علاقوں میں 130 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پشاور میں عام کوالٹی کا گھی 450سے 490روپے کلو میں دستیاب ہے، مرغی کی قیمت دو ہفتے کے دوران 65روپے کلو اضافہ کے ساتھ 380روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔پشاور میں پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کینو 500روپے درجن، سٹرابری 400سے 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، خربوزہ 120، تربوز 70اور امرود کوہاٹی 400روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں