چینی کی قیمت میں اضافہ’200روپے فی کلو فروخت

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں عیدالاضحی سے قبل چینی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، کئی شہروں میں چینی 200 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ چینی کے نرخ میں 5روپے اضافہ ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 185روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، دکاندار پرچون ریٹ پر چینی 200روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ چینی کی 40کلو بوری ہول سیل میں 7400روپے میں فروخت ہورہی ہے، بوری کی قیمت میں یکمشت 400روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں