چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔نائب وزیراعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164روپے فی کلو سے کم کرکے 154سے 159روپے تک لایا جائے جب کہ ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے نائب وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں