چینی کے گھپلے مافیا کی جیت کا اعلان ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آئین پاکستان کی روح پرعمل کئے بغیر ملکی معاملات نہیں سدھر سکتے ذاتی وجماعتی مفادات کے لیے کی گئی آئینی ترامیم حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گی حکمران بادشاہت کا اعلان کرکے جمہوریت کے لبادے میں چھپی جمہور دشمن پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھیں عوام کی کی حیثیت انکی نظر میں کیا ہے وہ بجلی کے ظالمانہ یونٹ سلیب سسٹم سے پتاچل گیا ہے چینی کے گھپلے مافیا کی جیت کا اعلان ہیں عوام کی دہائی انکے سامنے بے وقعت ہے اداروں کو مینج کرنے کے بعد ”یوٹیوب چینلز” کو بند کرنیکا مطلب واضع ہے کہ یہاں وہی چلے گا جو بادشاہ سلامت سننا چاہیں گے بدانتظامی کی اس سے زیادہ بدترین مثال اورکوئی نہیں ہو سکتی کہ اپوزیشن کے احتجاج پر انہیں ریفرنس کے ذریعے ڈی سیٹ کر دیا جائے اور بندربانٹ کے ذریعے حاصل کی گئی نشستوں کے اراکین کو ان کے رکن نا ہونے والے وقت کی بھی تنخواہیں دے دی جائیں صاحبان اختیار واقتدار نے ملکی خزانے کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ملک آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں کے قرضوں پر چل رہاہے اور ہمارے سیاستدان ملکی خزانے پرہاتھ صاف کرنے کیلئے روزنئی سکیمیں اورترکیبیں بنا رہے ہیں اقتدار سے نکلنے کے بعد ناختم ہونے والی کرپشن داستانیں شروع ہو جائیں گی اورقوم اسی طرح گرداب میں پھنسی رہے گی ملک وقوم تعمیر وترقی خوشحالی واستحکام کو ترستے رہیں گے اور لوٹ مارگروپ آرام سے اپنی لوٹ مار کی رقوم سے بیرون ملک عیاشی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں