چین’ امریکہ تجارتی جنگ کا خاتمہ ‘معاہدہ طے پاگیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے خلاف چھیڑی ہوئی ٹیرف وار اب انجام کو پہنچ گئی ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ ہو گیا ہے۔ دنیا کے لئے یہ بریکنگ خبر آئی ہے کہ امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک تجارتی مذاکرات اہم اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین تجارتی مذاکرات میں “اہم اتفاق رائے” تک پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور آج ہی دونوں ملکوں کے اہم لیدر مشترکہ نیوز کانفرنس میں اس تجارتی معاہدہ کی تفصیلات کا اعلان کرین گے۔چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائی فِنگ نے آج اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد کہا کہ امریکہ اور چین نے “کافی پیش رفت” کی ہے اور اپنے تجارتی مذاکرات میں “اہم اتفاق رائے” تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے مذاکرات کو “صاف، گہرائی سے اور تعمیری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے مستقبل کے مذاکرات کے لیے “تجارتی مشاورت کا طریقہ کار” قائم کرنے پر اتفاق کیا۔چین اور امریکہ جلد از جلد متعلقہ تفصیلات کو حتمی شکل دیں گے اور 12 مئی کو ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان جاری کریں گے۔اعلیٰ امریکی حکام نے بھی جنیوا میں ہونے والی چین امریکہ بات چیت کے بعد مثبت پیش رفت کا اشارہ دیا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان ایک معاہدہ کی خبر گلوبل کمیونٹی کے لئے خوشی کی خبر ہو گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات سے پیدا ہونے والی تجارتی جنگ سے ہونے والے دنیا کو بہت نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔ اب دونوں ملکوں کا تجارتی معاہدہ ہو جانے کی خبر عالمی معیشت کے لیے خوش آئند خبر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں