چین اور کینیڈا کا اقتصادی و مالیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور کینیڈا نے اقتصادی و مالیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم اور چین۔کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمے کے چینی سربراہ حہ لی فنگ نے کینیڈا کے وزیر خزانہ اور مکالمے کے کینیڈین شریک سربراہ فرانسوا فلپ شیمپین سے ملاقات کی۔اس موقع پر حہ لی فنگ نے کہا کہ فریقین کو چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر موثر عمل درآمد کریں، تجارت، معیشت اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں اور چین و کینیڈا کے اقتصادی تعلقات کو مستحکم اور صحت مند انداز میں آگے بڑھائیں۔فرانسوا فلپ شیمپین نے کہا کہ کینیڈا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ چینی فریق کے ساتھ مل کر اقتصادی و مالیاتی تعاون کو فروغ دینے اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔دونوں جانب اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین-کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمہ منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر حہ لی فنگ اور فرانسوا فلپ شیمپین نے مشترکہ طور پر چین-کینیڈا مالیاتی ورکنگ گروپ اور مالیاتی اداروں کے گول میز اجلاس کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مالیاتی اداروں کا ایک دوسرے کی منڈیوں میں کاروباری سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں