چین مین چادر پھنسنے اور رکشہ الٹنے سے2افراد لقمہ اجل بن گئے،نعشیں ورثا کے حوالے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سردیوں کے موسم میں موٹرسائیکل’رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے کے واقعات میں اضافہ’چین میں چادر پھنسنے اور رکشہ الٹنے سے2افراد لقمہ اجل بن گئے ریسکیو1122نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ، تفصیل کے مطابق ٹھنڈی کھوئی روڈ باغ جناح گیٹ کے قریب 76گ۔ب کا رہائشی ڈرائیور 35سالہ اشفاق احمد ولد ریاض لوڈ رکشہ پر مال لے کر جارہا تھا کہ چادر اچانک رکشہ کی چین میں پھنس گئی اور گلہ گھوٹنے سے وہ گرپڑا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا،دوسرا حادثہ روشن والا سے سدھار بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں پر جواد ٹائون کا رہائشی 35سالہ امجد اپنے ساتھی53سالہ مجاہد اسلم کے ہمراہ منڈی سے فروٹ لوڈ کرکے رکشہ پر جارہا تھا کہ راستے میں رکشہ کا ٹائر کھلنے سے بے قابو ہوکر کھیتوں میں جا گرا اور35سالہ امجد اپنے ہی رکشہ تلے آکر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ مجاہد اسلم بری طرح زخمی ہوگیا اس نے بھی سردی سے بچنے کیلئے چادر اوڑھ رکھی تھی جسکی وجہ وہ رکشہ پر قابو نہ رکھ سکا۔ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے شہریوں باالخصوص خواتین کو چاہیے کہ وہ موٹرسائیکل یا رکشہ پر سفر کے دوران اپنی چادر کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ معمولی سی لاپرواہی کے باعث اکثر جگہوں پر چادر چین میں پھنسنے سے حادثات بڑھ رہے ہیں گذشتہ روز ٹوبہ میں بھی چادر رکشہ کی چین میں پھنسنے سے 3سالہ بچہ محسن گلہ گھوٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں