چین میںچادر پھنسنے سے رکشہ ڈرائیور چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ سمال اسٹیٹ کے قریب چادر چین میں پھنسنے سے رکشہ ڈرائیور موت کی آغوش میں پہنچ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مکوآنہ کا رہائشی 40سالہ ہارون ولد گلاب خان لوڈر رکشہ پر مال لیکر سمال اسٹیٹ جا رہا تھا کہ جب وہ ڈائیوو روڈ پر مسجد کے قریب پہنچا تو اچانک اسکی اپنی چادر لوڈر رکشہ کے چین میں پھنس گئی اور گلہ گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچی تو وہ دم توڑ چکا تھا، جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں