چین میں چاد پھنسنے سے لوڈر رکشہ کا ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بلوچنی کے علاقہ اڈا جوہل کے قریب چین میں چادر پھنسنے سے لوڈر رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ الٰہی آباد کا رہائشی رکشہ کا ڈرائیور جاوید اقبال سامان لوڈ کر کے شیخوپورہ روڈ پر جا رہا تھا جب وہ بلوچنی کے علاقہ اڈا جوہل کے قریب پہنچا تو اچانک اسکی گلے میں لپٹی چادر لوڈر رکشہ کی چین میں پھنس گئی اورتیز رفتاری کے باعث گلہ دب جانے سے گر پڑا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں