26

چین پاکستان کا ترقی میں اہم شرکت دار ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوش آئند امر ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے ، بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ملک میں روزگار کی فراہمی، ملکی برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران وفد کے ارکان نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں