52

چین کا پاکستانی حکومت کی کارکردگی پر اعتراف

اسلام آباد، بیجنگ (بیوروچیف، مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا پاکستان کا ایک روزہ دورہ اور سول اور عسکری قیادت سے وسیع نتائج پر مبنی بات چیت نے پاکستان کی زوال پذیر معیشت میں بہتری کی نئی امید پیدا کی ہے۔ یہ دورہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زبردست سفارتی مہارت سے ممکن ہو سکتا ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے ریاض کا دورہ کیا اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی موجودگی میں دورے کی دعوت دی جو سعودی عرب کو جدیدیت اور ترقی کے نئے افق پر لے گئے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود کے دورے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کردار پر روشنی ڈالی جنہوں نے اس دورے کو ناقابل یقین کامیابی سے ہمکنار کیا۔ علاوہ ازیں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مختلف خطرات اور چیلنجز پر قابو پالیا ہے ، انہوں نے پاکستانی صدرآصف علی زرداری کو یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے مختلف خطرات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے، قومی تعمیر میں نئی پیش رفت کی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا، زمانے اور تاریخ کی تبدیلیوں کے تناظر میں، چین اور پاکستان نے مل کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے، اور “آہنی” دوستی کو فروغ دیا ہے۔صدر شی نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر زرداری کے ساتھ سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور چین اور پاکستان کے مابین چاروں موسموں کی تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے دور میں مزید قر بت کے حامل چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا۔ اسی دن چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بالترتیب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے نام یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں