چین کاJ-10امریکی F-16طیاروں کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا J-10لڑاکا طیارہ امریکا کے F-16طیاروں کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے’امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں چینی ہتھیاروں اور جنگی طیاروں نے مغرب کی توقعات سے کہیں زیادہ کارکردگی دکھائی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کے PL-15ائیر ٹو ائیر میزائل سے لیس J-10جنگی طیارہ بھارت کی ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اب چین کی کوشش ہے کہ وہ J-10کو امریکی ساختہ طیارہ 16-Fکا حقیقی حریف بنائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چینی کمپنیاں امریکی F-16کی فروخت میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں