58

چین کے سابق وزیر اعظم دل کا دورہ پڑنے ا سے انتقال کر گئے

بیجنگ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک’بیورو چیف) چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے ا سے انتقال کر گئے ۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے چینی میڈیا کے مطابق 68 سالہ لی چیانگ نے رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ شنگھائی شہر میں آرام کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ نے سابق چینی وزیراعظم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے چین کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لی کی چیانگ نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات اور دوستی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اور افسوس کی اس گھڑی میں انکی ہمدردیاں چین کے عوام اور ھکومت کے ساتھ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں