چیٹ جی پی ٹی میں اہم تبدیلی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے ایک نئی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔اب اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں پرسنلائز یشن پیج کا اضافہ کیا گیا ہے۔اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے گزشتہ دنوں ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اس بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس نئے سیٹنگ پیج میں مختلف پرسنلٹی ٹائپس جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd کا اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایک کاسٹیوم انسٹرکشنز پروموٹ سیکشن بھی وہاں موجود ہوگا جسے صارفین چیٹ بوٹ کے جوابات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔اسی طرح دیگر سیکشنز بھی موجود ہوں گے جیسے یہ چیٹ بوٹ آپ کو کس نام سے مخاطب کرے، ایک سیکشن میں آپ اپنی دلچسپیوں یا ترجیحات کا اندراج کرسکیں گے۔ان سیکشنز کا مقصد یہ ہے کہ چیٹ بوٹ سے بات چیت کا تجربہ کسی اچھے دوست یا ساتھی سے گفتگو کرنے جیسا محسوس ہو۔اس پیج میں ریفرنس چیٹ ہسٹری کا آپشن بھی موجود ہے جس سے آپ چیٹ بوٹ کی میموری کو ٹرن آن یا آف کرسکیں گے۔اس نئی سیٹنگ تک رسائی چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز پر کلک کرکے پرسنلائزیشن کے آپشن کے انتخاب سے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں