چیک پوسٹ پر حملہ پسپا،4خوارج ہلاک

کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی کرم چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا لیکن پولیس کے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا اور 4 دہشتگردوں کو مار دیا ۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ، لوئر و سینٹرل کرم میں حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں