44

ڈائریکٹر انجینئرنگ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا ہجری پارک کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر انجینئرنگ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی حسان جاویدنے ہجری پارک کا دورہ کیااور تعمیر ومرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے اب تک ہونے والے کام پر اطمینان کا اظہار اوربقیہ کام کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ اہلکاروں کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پارک کے ٹریکس کی ٹوٹ پھوٹ اور آبپاشی کے نظام میں بہتری اور رنگ روغن کا کام کیا جا چکا ہے جبکہ پبلک ڈیمانڈ پر پارک میں لوگوں کے بیٹھنے کے لئے بینچوں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں