ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا نیاموآنہ مویشی منڈی کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی تعطیل کی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل فیصل آباد ڈاکٹر سہیل احمد انجم کے ہمراہ لمپی سکن ڈیزیز (گلٹی دار جلدی بیماری) اور منہ کھر بیماری سروے کے سلسلے میں نیاموآنہ مویشی منڈی اور گردونواح تحصیل و ضلع فیصل آباد کا دورہ کیا۔ مکمل مشاہدے کے بعد کوئی بھی جانور منڈی میں ان بیماریوں سے متاثرہ نہیں پایا گیا۔مزید برآں کسانوں کو ADRSفارمر ایپ کی تنصیب اور اس کے ذریعے فوری بیماری کی رپورٹنگ کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے مویشی منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات ویٹرنری عملے کی جانب سے جانوروں پر کی جانے والی اینٹی ٹک/مکھی/چیچڑ مارسپرے سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی اور موقع پر ہی ویٹرنری عملے کو اینٹی ٹک سپرے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں