37

ڈائریکٹر نادرا 50لاکھ تاوان کیلئے اغواء

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر میں سنگین جرائم کے ساتھ ساتھ اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بھی شروع ہو گئی’ کاروباری شخصیات کے علاوہ سرکاری ملازمین کو بھی تاوان کیلئے اغواء کیا جانے لگا، نادرا کا ڈائریکٹر اپنے کمپیوٹر آپریٹر سمیت تاوان کیلئے اغوائ’ ریسکیو15 پر اطلاع ہونے کے باوجود پولیس حکام وقوعہ سے لاعلم۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ترکھانی کے نواحی گائوں 47 گ ب کے رہائشی رانا محمد مشتاق نے ریسکیو15 پر کال کی کہ ان کا بیٹا رانا فہیم انجم نادرا آفس گوجرہ میں بطور ڈائریکٹر فرائضسرانجام دے رہا ہے جو اپنے کمپیوٹر آپریٹر محمد نوید ولد اصغر قوم آرائیں سکنہ 46 گ ب ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے کہ اڈا پینسرہ کے قریب اغواء کاروں کے گروہ نے ان دونوں کو اغواء کر لیا اور ہم سے 50لاکھ کے تاوان کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، جس پر مقامی پولیس حرکت میں آ گئی، باخبر ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کی کال کے بعد مغوی رانا فہیم انجم کی فیملی تاوان کی رقم لیکر پہنچ گئی پولیس بھی ان کے ساتھ تھی، تاہم اغواء کاروں نے رقم وصول کرنے کے بعد پولیس کو دیکھتے ہوئے فائرنگ کر دی اور وہ دونوں مغویان کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں