ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ کا فائنل ٹیم بی این نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس نیوز)جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026 کا فائنل ٹیم بی این نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ایف جی پولو کو 9ـ7.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ڈائمنڈ پینٹس کے تعاون سے منعقدہ دس گول کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمدو دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں