36

ڈار نگران وزیراعظم بنے تو2سال الیکشن نہیں ہونگے

اسلام آباد(بیوروچیف)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نگران وزیراعظم بنے تو پھر انتخابات دو سال تک نہیں ہونگے’ اسحق ڈار کے نگران وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر انتخابات ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اسحق ڈار سے متعلق خواجہ آصف کا بیان بھی واضح ہے اور مسلم لیگ (ن)کوئی نام ظاہر کرے یا میڈیا پر چلوائے مجھ سے اس پر مشاورت کی ضرورت نہیں۔راجا ریاض نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے اپنے تین نام دینے ہیں اور میں یکم اگست تک وزیراعظم سے نگران حکومت کے معاملے پر ملاقات کروں گا۔اپوزیشن رہنماوں سے مشاورت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ جلد نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت شروع کر رہا ہوں، دو تین روز تک اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتیں ہونگی۔متعلق خواجہ آصف کا بیان بھی واضح ہے اور مسلم لیگ (ن)کوئی نام ظاہر کرے یا میڈیا پر چلوائے مجھ سے اس پر مشاورت کی ضرورت نہیں۔راجا ریاض نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے اپنے تین نام دینے ہیں اور میں یکم اگست تک وزیراعظم سے نگران حکومت کے معاملے پر ملاقات کروں گا۔اپوزیشن رہنماوں سے مشاورت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ جلد نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت شروع کر رہا ہوں، دو تین روز تک اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتیں ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں