47

ڈالر کی قلت سے دالوں کے 6ہزار کنٹینرز پھنس گئے

کراچی(بیوروچیف)ملک میں ڈالر کی قلت سے دالوں کے 6ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں، ان پھنسے ہوئے کنٹینرز پر شپنگ کمپنیاں48ملین ڈالر ڈیٹینشن چارجز امپورٹرز سے وصول کرچکی ہیں۔اگر ان کنٹینرز کو ریلیز نہ کیا گیا تو ماہ رمضان المبارک میں دالوں کی رسد و قیمتوں کا نیا بحران پیدا ہو جائے گا۔ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرف ابراہیم نے کراچی چیمبر کے نائب صدر حارث اگر، پلس امپورٹرز ایسوسی ایشن کے فراز احمد و دیگر ہمراہ کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندر گاہ پر طویل دورانیے تک کنٹینر رکنے سے دالیں خراب ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ڈیمریج چارجز کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں