38

ڈالر کی قیمت میں3روپے سے زائد کی کمی

لاہور (بیوروچیف)آج کاروبار ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا’کاروبار کے آغازپر انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میںاچانک بھاری کمی دیکھنے میں آئی ‘تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں3روپے 46 پیسے کمی ہوئی ہے ‘ مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 19روپیکے لگ بھگ اضافہ ہوا تھا تاہم اگلے روز 6روپے کے لگ بھگ کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں