ڈالے کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری روڈ66 پُل کے قریب تیز رفتار ڈالے کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا ۔حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ۔تفصیلات کے مطابق 27سالہ حنیف ولد محمد حسین موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جب وہ سمندری روڈ 66پُل کے قریب پہنچا تو عقب سے آنے والے تیز رفتار ڈالے نے کچل دیا ،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں