ڈاکو،چورمختلف وارداتوں میں شہریوں سے مال و زر لوٹ کرفرار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں وچوروں نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا مختلف وارداتوں میں مال وزر لوٹ کر فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر279ج ب کا حسنین طارق چک نمبر278ج ب کے قریب جا رہاتھاکہ اس کودو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کرہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر 306ج ب کاشاہد امین اپنی موٹر سائیکل نمبر 4594ایل آر او پر سوار اپنے ڈیرہ پر گیا اور موٹر سائیکل کھڑی کی اور خود کام میں مصروف ہو گیاکہ نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ آفتاب ٹائون کا عبدالرحمن اپنی موٹر سائیکل نمبر4770اے پی وی پر سوار ہو کر کچا گوجرہ فارمیسی سے میڈیسن لینے آیااور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔احاطہ ہری سنگھ کے محمودحسین کے ٹیوب ویل واقع خالد پارک سے چوروں نے پیٹر انجن مالیت ایک لاکھ روپے چوری کر لیا۔گلشن کالونی کے علی عمران کے گھر میں داخل ہو کر چوروں نے90ہزاررپوے مالیت کے 4موبائل چوری کر لئے ۔چک نمبر44گ ب کا عطاء محمد کام کے سلسلہ میں چوک ملکانوالہ گوجرہ آیاجہاں نامعلوم چور نے اس کی جیب سے 25ہزارروپے مالیتی موبائل چوری کر لیا۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہور،صدراور سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں