فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر 83 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر خاتون کو بے آبرو اور دوشیزہ کو اغواء کر لیا۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 126 گ ب کے برناس مسیح نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی (ث) گھر سے خریداری کیلئے گئی واپس نہ آئی اور تھانہ کُر کے علاقہ کے رہائشی بخشا نے بتایا کہ اوباش ملزم مٹھو نے گھر داخل ہو کر اسکی بہو (س) کو بے آبرو کر دیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے اور لاری اڈا کے قریب خرم شہزاد سے جھپٹا مار کر پرس’ اسٹیشن چوک میں اظہر محمود سے فون’ نیو سول لائن کے علی رضا سے 44ہزار روپے’ فون’ طارق آباد کے شفیق سے 30ہزار روپے’ فون’ کنک بستی کے رفیق بٹ کی دکان کے تالے توڑ کر 30 گھی کے کارٹن اور دیگر سامان چور لے اُڑے’ 217 رب کے الیاس کے گھر کے باہر سے بکرے’ جیلانی مارکی میں شادی پر آئے نوجوان باسط سے 65ہزار روپے’ نگہبان پورہ میں عاصم جاوید سے 20ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ گرین ٹائون کے رحمن سے 10ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 189 رب کے رمضان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ میٹروکیش اینڈ کیری کے قریب شکیل سے لیپ ٹاپ’ ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے’ عبداﷲ پور کے قریب لبنیٰ شفیق سے جھپٹا مار کر پرس’ پیپلزکالونی نمبر1 کے وقاص نور کی ہمشیرہ حمیرا کے گھر سے 8تولے زیورات’ عبداﷲ پور کے قریب مدثر سے 18ہزار روپے’ فون’ پیپلزکالونی نمبر1 کے ساجد سے نقدی’ فون’ 208 رب کے اشرف کے گھر کا صفایا کر دیا’ کینال روڈ پر حسیب سے سوا دو لاکھ روپے’ فون’ 208 چک روڈ پر غلام مرتضیٰ سے ساڑھے چار لاکھ روپے چھین لیے’ مکہ گارڈن میں حنان خان کا گھر لوٹ لیا’ 4چک روڈ پر نوید اسلم سے 25سو روپے’ فون’ نعمت کالونی نمبر2 کے اقبال سے موٹرسائیکل’ نورالامین کالونی کے قاسم سے 60ہزار روپے’ اسماعیل گرین ویلی کے طلحہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ سرگودھا روڈ پر اقرار سے نقدی’ فون’ چندیاں تلاواں کے جگر علی شاہ سے نقدی’ فون چھین لیا’ 267 رب کے نعیم سے 29ہزار روپے’ فون’ 269 رب کے عمران سے 6ہزار روپے’ فون’ 58 رب کے ابرار سے نقدی’ فون چھین لیا’ 34 ج ب کے نصرت عباس سے 5ہزار روپے’ فون’ 55 گ ب کی عابدہ پروین سے لیپ ٹاپ’ 243 رب کے نوید آصف سے 70ہزار روپے’ 236 رب کے یٰسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 68 ج ب کے علی مشتاق سے 12ہزار روپے’ فون’ 63 ج ب کے محمد اسلام سے 7ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے شرافت علی سے 10ہزار روپے’ فون’ 64 ج ب کے اختر علی سے 85ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ جڑانوالہ روڈ پر حسن رضا سے نقدی’ فون’ 209 رب کے عامر سے نقدی’ فون چھین لیا’ 121 گ ب کے سلطان کی حویلی سے مویشی چوری’ 69 گ ب کے عثمان کے گھر سے دو بکرے’ 123 گ ب کے قمر شہباز سے رکشہ چھین لیا’ 205 رب کے عبدالقدیر سے مرغوں سے لوڈ پک اپ چھین لی’ 200 رب کے آکاش سے 25ہزار روپے’ فون’ 205 رب کے اویس سے 20ہزار روپے’ فون’ 68 رب کے رفیق کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس’ 412 گ ب کے جعفر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اقرار تحسین کا گھر لوٹ لیا’ 410 گ ب کے وحید کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 423 گ ب کے ارشد علی سے 83ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ پنڈی شیخ موسیٰ کے عدنان سے 50ہزار روپے’ فون’ 506 گ ب کے رائو بلال سے پونے دو لاکھ روپے’ منیانوالہ بنگلہ کے عبدالرحمن سے تین لاکھ روپے’ ناظم آباد کے غلام دستگیر سے 30ہزار روپے’ قاسم روڈ پر عثمان کے ڈیرہ سے 11 بکرے’ 478 گ ب کے علی رضا کی حویلی سے بیلوں کی چوری’ 462 گ ب کے افتخار کی دکان سے لاکھوں کا سامان اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیاگیا’ بڑھتی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے قوسین حیدر’ امین پور بازار سے اجمل’ 9ج ب کے احتشام’ 51 ج ب کے وسیم مسیح’ فیصل ہسپتال سے عارف علی’ سٹی ٹرمینل سے عدنان خان’ جڑانوالہ روڈ پر ساجد’ جلوی مارکیٹ سے عمیر قمر’ میثاق المال سے ظفراﷲ’ 254 رب کے رضوان’ عیدگاہ روڈ سے شہباز’ راجباہ روڈ سے حسنین’ گنیش مل روڈ پر صفدر’ سندھو ٹائون کے رضوان’ 66 ج ب کے جاذب’ نورپورہ کے انوارالحق’ سہگل سٹی کے سرفراز’ 275 گ ب کے عباس’ 229 رب کے غلام مصطفی’ 229 رب کے اعظم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
5