ڈاکوؤں،چوروں کے گروہ بے لگام،شہری کے گھر ساڑھے3کروڑ کی واردات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملت ٹائون میں شہری کے گھر سے ساڑھے تین کروڑ کی چوری کی واردات سمیت مزید56مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لے اڑے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چوری جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور شہری کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رسول نگر کی شہناز بی بی کی جواںسالہ بیٹی(الف)، سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ اشرف آباد کے عطاء اللہ کی اہلیہ (س)، ملت ٹائون کے علاقہ حسین آباد کے سرور کی اہلیہ(ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹائون کے رہائشی محمد احمد کا والد گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں