ڈاکوؤں ،چوروں ،نوسربازوں نے متعدد افراد کو قیمتی اشیاء و نقدی سے محروم کردیا

گوجرہ(نامہ نگار ) گوجرہ میں ڈاکوئوں ،چوروں اور نوسر بازوں نے شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر219ر ب ساہیانوالہ کامحمد حنیف اپنی موٹر سائیکل نمبر 7501اے آر اے پر سوار چک نمبر 282ج ب کے قریب واپس فیصل آباد کی جانب جا رہاتھاکہ جس کوتین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل وغیرہ چھین لیا۔نانکاگیڈرپیر محل کے محمد طارق کو گوجرہ بائی پاس کبوترانوالہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزم نے بسکٹ کھلا کر بے ہوش کر لیااورموجود ہینڈ کیری بیگ سے 14ہزاررریال،طلائی زیورات انگھوٹیاں وغیرہ2تولے2عددقیمتی موبائل ودیگر قیمتی سامان اور ضروری کاغذات لے کر فرارہو گیا۔چک نمبر155گ ب کاظفر اقبال اپنے مال مویشی منڈی مویشیاں میں فروخت کر کے رکشہ پر سوار لاری اڈا گوجرہ جا رہاتھاکہ چوک ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارنے روکا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے دھوکہ دیہی سے4لاکھ65ہزارروپے نقدی ہتھیاکر فرارہو گیا۔ حیب پارک گوجرہ کے محمد کامران کے کارخانہ واقع لالہ پارک میں نامعلوم چور داخل ہو ئے 4لاکھ56ہزارروپے مالیتی سامان چوری کر لیا۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں