ڈاکوؤں نے”ات ”مچا دی’آج پھر83مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 83مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 10خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ 196 رب کے شبیر کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان’ جھمرہ کے علاقہ 188 رب کے اﷲ دتہ کی بیٹی (ز) کو ملزمان غلام اصغر وغیرہ’ منصورآباد کے علاقہ ملک پور کی شکیلہ بی بی کی ہمشیرہ (ن) کو فیضان وغیرہ’ سمن آباد کے علاقہ گلشن اقبال کالونی سے زوہیب کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم’ سمن آباد کے علاقہ نگینہ بیکری کے قریب شعیب کی ہمشیرہ (ش) کو نامعلوم ملزمان’ صدر کے علاقہ اسلام پورہ کی رضیہ بی بی کی بیٹی (ع) کو ملزمان طارق وغیرہ’ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب کی ماریہ بی بی کی بھابھی (ن) کو نامعلوم ملزمان’ ٹھیکری والا کے علاقہ 63 ج ب کے عتیق الرحمن کے بھائی ناصر گھر سے گیا واپس نہ آیا’ لنڈیانوالہ کے علاقہ 653 گ ب کے غفور کی بیٹی (آ) کو ملزمان ندیم وغیرہ’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے عمران کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم اور تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ کی زہراں بی بی کی بیٹی (ح) کو ملزمان صدیق وغیرہ نے اغواء کر لیا’ جبکہ نشاط آباد کے علاقہ 54ج ب کے قریب غلام فرید عطاری سے 75ہزار’علی ٹائون کے قریب عدیل سے 10ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ باوا چک کے قریب انس سے 70ہزار روپے’ فون’ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 120 ج ب کے قریب حسنین سے جھپٹا مار کر فون’ ڈرائی پورٹ کے قریب نواز سے نقدی’ فون چھین لیا’ 192رب کے قریب علی رضا سے 54ہزار روپے’ فون’ 107 رب کے آصف علی سے 8ہزار روپے’ فون’ پیپلزکالونی کے رہائشی محمد علی بٹ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ قیمتی سامان چور لے گئے’ ملت چوک کے قریب شکیل سے جھپٹا مار کر فون’ شیخوپورہ روڈ حاجی آباد کے قریب آصف کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے’ پیپلزکالونی کے علاقہ بابر چوک کے قریب جھپٹا مار کر مزمل سے فون’ ڈی ٹائپ کالونی گول کے قریب سہیل سے جھپٹا مار کر فون’ سبزی منڈی کے قریب نواز سے 11ہزار روپے’ فون’ محلہ الطاف گنج کے حسنین اکرم سے نقدی’ طلائی انگوٹھی’ جوالانگر پھاٹک کے قریب ابوبکر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ستارہ کالونی کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ 272 رب کے نعمان کے ڈیرہ سے مویشی’ 86 گ ب کے وسیم عباس سے 25ہزار روپے’ فون’ ماڈل سٹی ٹو ستیانہ روڈ پر محمد عثمان کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات لوٹ کر لے گئے’ ماڈل سٹی میں شاہ زمان’ نوید محسن کے گھروں میں وارداتیں کر کے لاکھوں کے مال وزر لوٹ لیا گیا، یکے بعد دیگر لوٹ مار کی وارداتوں سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا’ 240 رب کے صدیق کے گھر سے 4بکرے چور لے گئے’ ابن مریم کالونی کے شاہ زیب سے لیپ ٹاپ وغیرہ’ 67 ج ب کے علی سے نقدی’ فون’ 68 ج ب کے عظیم سے 2لاکھ لوٹ لیے’ ملاں پور روڈ پر اسامہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سدھار کے قریب محمود خالد سے 7ہزار روپے’ فون’ 75 ج ب کے انوار الحسن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 66 ج ب کے امجد علی کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 67 ج ب کے عبدالحمید سے 15ہزار روپے’ فون’ 714 ج ب میں مزمل کے گھر کا صفایا کر دیا’ 67 ج ب میں رامش سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ 58 ج ب کے فیض رسول سے 30ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ کے نذیر احمد کے گھر سے 8تولے زیورات’ 7لاکھ نقدی’ قیمتی سامان’ فون چھین لیا’ 100 گ ب کے اکبر علی سے 50ہزار روپے’ 108 گ ب کے عارف سے ساڑھے تین لاکھ’ 110 گ ب کے عبدالجبار سے موٹرسائیکل’ 128 گ ب کے رمضان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان’ 121 گ ب کے عدیل کے کھیتوں سے لاکھوں کے درخت چوری ہو گئے’ 91 گ ب کے اشفاق کی دکان سے بیٹریاں’ 39 گ ب میں حکیم محمد سعید کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے’ 229 رب کے طیب سے 6ہزار روپے’ فون’ 266 رب کی صغراں بی بی سے پرس’ 201 رب کے عمران سے 28ہزار روپے’ فون’ 90 رب کے سرفراز کا گھر لوٹ لیا گیا’ 150 رب کے غلام سرور کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 72 رب کے تنویر احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ پنڈی شیخ موسیٰ کے قریب طاہر رضا سے 25ہزار’ فون’ 609 گ ب کے فاروق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 596 گ ب کے اسلم سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے’ 594 گ ب کی بشیراں بی بی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 467 گ ب کے خرم شہزاد’ 143 گ ب کے فیصل کی حویلی سے مویشی چوری’ 209 گ ب کے نعیم عمران سے گن پوائنٹ پر مویشی چھین کر لے گئے’ دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں شوگر موڑ کے قریب محمد اصغر’ باوا چک کے عتیق الرحمن’ شیخوپورہ روڈ ایس ایم ایس کلب سے مدثر علی’ عبداﷲ پور سے دانیال’ منصورآباد سے سلیمان اصغر’ کینال روڈ ورچوئل یونیورسٹی سے فرحان اکرم’ پل عبداﷲ کے قریب خادم حسین’ مدینہ ٹائون کے عبدالستار’ جڑانوالہ روڈ فوکل انٹرپرائزر سے عثمان’ محلہ نصیرآباد کے محمد سرور’ نثار کالونی سے خلیل’ 215 رب کے مجاہد’ 214 رب کے فیصل مقصود’ 241 رب کے عدنان اشرف’ 66 ج ب کے اقبال’ 275 ج ب کے دائود’ 61ج ب کے احمد’ 39 گ ب کے عبدالرئوف’ ناظم آباد کے ناصر فاروق’ ماموں کانجن کے رضوان’ راوی محلہ سمندری کے ابوبکر’ سرکلر روڈ سے منیب رضا’ سٹی سمندری سے اشرف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں