ڈاکوؤں نے ”ات مچا دی”مزاحمت پر تاجر قتل،مزید59مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید 59مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ 211ر۔ب کے رہائشی مبارک علی کی اہلیہ (ب) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان اور باہلک کے علاقہ 608گ ب کے مزمل کی بیٹی (م) کو اوباش ملزم ناصرو غیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ گمٹی چوک میں ظہیر احمد سے 50ہزار وفون، ضلع کچہری میں خرم شہزاد کے چیمبر سے قیمتی سامان چوری، فرید ٹائون کے قریب سلیم نذیر سے 10ہزار وفون، جی سی یونیورسٹی کے قریب شعیب کے جھپٹا مار کر فون، ماڈل ٹائون کے قریب عاشق کی شاپ سے سامان چوری، نڑ والا روڈ پر شہزاد سے 26ہزار وفون، پاک آئیڈیل بیکری کے باہر شاہد سے جھپٹا مار کر فون، طارق آباد سے الیاس سے نقدی وفون، سبحان اللہ چوک میں شفقت سے 15ہزار وفون، 219ر۔ب میں فیاض کے گھر سے زیورات، نقدی چوری، جمیل پارک کے ندیم سے 25ہزار وفون، ڈی گرائونڈ کے قریب ندیم عباس سے25ہزار وفون، یوسف آباد کے آصف کے گھر کا صفایا کر دیا، ڈھڈی والا کی ناہیدہ عمران کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، چباں روڈ پر عمران سے20ہزار وفون، ملک پور میں شائستہ کے نجی سکول سے قیمتی سامان چوری، فیصل ٹائون کے فہیم اشرف سے 36ہزار نقدی وفون، اکبر ٹائون کے رمضان کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 203ر۔ب ملک پور کے عرفان سے ایک لاکھ وفون، نلکہ کوہالہ کے قریب اظہر سے نقدی وفون چھین لیا، سٹی ہائوسنگ کالونی کے سجاد کے گھر کا صفایا کر دیا، یوسف چوک میں منظور کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 202ر۔ب بھائی والا کے عمران کا گھر لوٹ لیا، 104ج ب کے ندیم سے 10ہزار وفون، 88ر۔ب کی زاہدہ زینت کے کلینک سے ویٹرنری اوزار چوری، 191ر۔ب کے اعظم کے گھر سے بکرے چوری، 143ر۔ب کے آصف کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، 23ج ب کے بابر علی کی حویلی سے 50ہزار کا سامان چوری، جھال پل کے نیچے واسا دفتر سے 5لاکھ کا سولر سسٹم چوری، غلہ منڈی روڈ پر امین سے 9ہزار وفون، منڈی موڑ پر عتیق کے ڈیرہ سے 20تھان کپڑا چوری، سمندری روڈ پر اکرم سے جھپٹا مار کر فون، محلہ فیروز شاہ کے قریب اسحاق سے 6ہزار وفون چھین لیا، 262ر۔ب کے ذوالفقار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 28ج ب کے محمد علی سے نقدی وفون، 35ج ب کے عدیل سے 68ہزار، 273گ ب کی کنزہ بی بی کے گھر سے قیمتی سامان چور لے اڑے، 126گ ب کی کوثر بی بی کی حویلی سے مویشی چوری، 240گ ب کے صدی احمد سے 31ہزار وفون، 105گ ب کے اکرم کی دکان سے سامان چوری، نیو سٹی بی بلاک کے سمیع اللہ سے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھین لی، 36گ ب کے مہمند کے ڈیرہ سے ایک لاکھ چوری، 277گ ب کے عبداللہ سے نقدی وفون، 364گ ب کے ولی محمد کے نجی سکول سے سامان چوری، 583گ ب کے ریاض کے ڈیرہ سے سولر انورٹر چوری، 73ر۔ب کے رمضان کی حویلی سے مویشی چوری، 229ر۔ب کے خالد حیات کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، مکوآنہ کے جمیل سے30ہزار فون، قصبہ سمندری کے مبشر سے نقدی وفون، بائی پاس سمندری کے قریب عاشق سے 20ہزار وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں طارق آباد گلی نمبر 10سے وقار، باغ جناح سے رحمان اسلم، ملک پور سے دانش اعظم، وارث پورہ کے فراز،60ج ب کے حمزہ،53گ ب کے عثمان علی، 608گ ب کے ریاض اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے،پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں اثنا ء ۔جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کر دیا،مقتول 3 بچوں کا باپ تھا،پولیس تاحال ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام ،ورثا کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 73 ر-ب میں ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر سجاد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول نے دیہہ ہذا ہی میں دودھ دہی کی دکان بنا رکھی تھی اور 3 بچوں کا باپ تھا ڈکیتی کے دوران قتل کی لزرہ خیز واردات سے گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس تاحال ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے،ار پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے تاجر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوئوں کی فوری گرفتاری کے احکاماتِ صادر کئے ہیں مقتول کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او سہیل اختر سکھیرا،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث ڈاکوئوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں