ڈاکوؤں نے بروکر سے35لاکھ چھین لئے،قاتلانہ حملوں میں4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں نے بروکر سے 35لاکھ چھین لئے’ چالاک افراد کا 5تاجروں کیساتھ ایک کروڑ کا فراڈ’ مختلف واقعات میں مشتعل افراد نے فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کر کے 2خواتین سمیت 4افراد کو بری طرح زخمی کر دیا’ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق 275 ج ب کے رہائشی برائلر کی بروکری کرنے ولا فہیم افضل 35لاکھ کی ریکوری کر کے جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر رقم والا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ 188 رب کے یاسر علی نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اسلم نے 60لاکھ کا مال لیکر رفوچکر ہو گیا، جیل روڈ کے رہائشی اسامہ عابد نے بتایا کہ ملزم زاہد محمود سے 14لاکھ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ گلفشاں کالونی کے تاجر عمران نے بتایا کہ ملزم شہباز نے ساڑھے آٹھ کی بیڈشیٹ خرید کر جعلی چیک تھما دیا، جھنگ روڈ کے رہائشی احسان نے بتایا کہ ملزم فرحان نے مکان کرایہ پر حاصل کیا۔ بعدازاں کرایہ کے بدلے میں 4لاکھ 60ہزار کا چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، جڑانوالہ کے رہائشی شہباز کا کہنا ہے کہ اسکے واقف کار ملزم رئوف نے 20لاکھ ادھار لیکر مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ دستگیرپورہ میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد ضامن وغیرہ نے فائرنگ کر کے شفیق کے بیٹے احمد کو بری طرح زخمی کر دیا۔ چک جھمرہ کے علاقہ 102 ج ب کے رہائشی نواز نے بتایا کہ عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان یٰسین وغیرہ نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اس کے بیٹے رضوان کو بری طرح لہولہان کر دیا، 121 ج ب کی رہائشی نورینہ بی بی کو مشتعل ملزمان ضیغم وغیرہ نے گھر داخل ہو کر اور روشن والا کے علاقہ 233 رب میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ملزمان شاہد اقبال وغیرہ نے سرفراز کی بھابھی کو بری طرح لہولہان کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں