ڈاکوؤں نے بیوپاری سے15لاکھ چھین لئے،پولیس سوشل میڈیا تک محدود

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے مانچسٹر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی 24سے 26وارداتیں ہونے کا ریکارڈ برقرار’اقبال ڈویژن ڈکیتی کی 11وارداتوں کے ساتھ سرفہرست۔ دوسری جانب پولیس کاروائیاں چھوٹے چھوٹے منشیات فروش اور جواری پکڑنے کے فوٹو سیشن تک محدود،ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کے مختلف تھانوں کے علاقوں میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی 24وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں کے مال و زر سے محروم کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد اور تھانہ سرگودھا روڈ کے مختلف مقامات پر ڈکیتی کی 4،4تھانہ صدر جڑانوالہ اور تھانہ ٹھیکریوالہ میں 3،3، جبکہ تھانہ ساندلبار،ملت ٹائون ،بٹالہ کالونی لنڈیانوالہ،بلوچنی،کھرڑیانوالہ،ستیانہ،روشن والا،فیکٹری ایریا،غلام محمد آباد،گلبرگ اور تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں ڈکیتی کی ایک ایک ورادت رپورٹ ہوئی۔ دوسری جانب ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اور شہر بھر میں دھندنانے والے ڈکیت گینگز کو گرفتار کرنے میں ناکام، ضلعی پولیس کی کاروائی چھوٹے چھوٹے منشیات فروش اور جواری پکڑنے کے فوٹو سیشن تک محدود رہی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ خانوآنہ کے قریب مسلح ڈاکو بیوپاری سے ساڑھے 15لاکھ کی رقم چھین کر لے گئے، بتایا جاتا ہے کہ جاوید نامی بیو پاری نے خانوآنہ مویشی منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کر کے رقم بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ237ر ب کے قریب پہنچا تو چار مسلح ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر 15لاکھ55ہزار روپے کی رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں