ڈاکوؤں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی

گوجرہ(نامہ نگار )ڈاکوئوں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔جبکہ چوروں نے شہری کی موٹر سائیکل اورگھرکا صفایا کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر162گ ب کاآصف اپنی موٹر سائیکل نمبر7808اے پی ایکس پر سوار گائوں سے چک نمبر518گ ب کی طرف جا رہاتھاکہ راستہ میں اس کوتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل ، 20 ہزار روپے مالیتی موبائل اورہزاروپے نقدی چھین لئے۔علاوہ ازیںمحلہ قادری دربار کے کااعظم اپنی فیملی سمیت گھر کی چھت پر سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کردولاکھ ورپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لئے،دریں اثناء گلشن کالونی محمد شہزادکی موٹر سائیکل نمبر2325اے وی سی نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران جامع مسجد کے باہر سے چوروںنے چوری کر لی۔ اورملزمان کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں