ڈاکوؤں نے رکشہ سوار سمیت3افراد سے گن پوائنٹ پر مال و زر چھین لیا

گوجرہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں نے رکشہ سوار سمیت تین افرادسے گن پوائنٹ پر مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ اعجازموٹر سائیکل رکشہ پر سوار چک نمبر96ج ب سے گوجرہ کی جانب آرہاتھاکہ جس کوراستہ میں چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر12ہزارروپے نقدی وموبائل،علاوہ ازیں چک نمبر361ج ب کاعبدالرحمن اپنے دو دوستوں کے ہمراہ دکان بند کر کے گائوں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 20ہزارروپے نقدی ودو عددقیمتی موبائل،دریں اثناء عمران پارک کے وسیم کا بھائی دودھ لینے کیلئے چک نمبر178گ ب جا رہاتھاکہ اس کوموٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کرہزاروں روپے نقدی چھین لئے اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدرو سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کاعلم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں