ساہیوال(بیوروچیف)ڈاکوسیکورٹی برانچ، کانسٹیبل اور دوبئی پلٹ سے 61لاکھ 20ہزار روپے نقدی، زیورات اور 3موبائل لوٹ کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر سکیم نمبر 3میں ڈی پی او آفس سیکورٹی برانچ کے کانسٹیبل احمد سعید کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 45ہزار روپے نقدی، دو لاکھ 45ہزار روپے کے زیورات، دو موبائل، جھال روڈ پر النور میرج ہال کے گیٹ پر اسد نامی شخص سے موبائل، مالیت 30ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔گلشن علی ہائوسنگ کالونی میں دوبئی پلٹ عمر دراز کے گھر سے 12لاکھ روپے مالیت کے 16ہزار درہم اور 45لاکھ روپے کے زیورات لے کر نامعلوم ملزم فرار ہوگئے۔ چک 63پانچ ایل میں دو نامعلوم ملزم ہوٹل کے باہر کھڑی شہزاد احمد کی کارنمبر 9814ایل ای ڈی سے ایک لاکھ روپے نقدی لے کر فرا رہو گئے۔ پولیس فرید ٹائون، فتح شیر، غلہ منڈی اور یوسف والا نے چار مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے




