ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہاڑی کا رہائشی نذیر احمد ولد محمد شفیع کافی عرصہ سے کاروبار کے سلسلہ میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ محمد بن قاسم کالونی میں رہائش اختیار کر رکھی تھی جہاں پر وہ ورکشاپ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی ریپیئرنگ کا کام کرتا تھا۔ آج صبح گھر سے ورکشاپ پر آ رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے روک کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اصل حقائق کا پتہ چلانے کیلئے مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں