ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،آج پھر77مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار”آج مزید77وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کے زیورات،نقدی،قیمتی سامان،موبائل فونز چھین لیے مال و زر لوٹ کر فرار ہوگئے’درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چورلے اُڑے،جبکہ اوباش افراد نے4 لڑکیوں کو بے آبرو ،3لڑکوں کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈسے پھول فروش کرنے والی لڑکی(س) ،ٹھیکریوالہ کے علاقہ75گ۔ب کے ساجد علی کی بیٹی(م) ،تاندلیانوالہ کے علاقہ617گ۔ب محمد عمر کی اہلیہ (و) کو خضر وغیرہ ،مین بازار جڑانوالہ کے امجد کی بیٹی(ا) کو نامعلوم نے اغواء کرلیا۔پیپلز کالونی کے علاقہ چالیس کوٹھیاں کی عابدہ بی بی کا بیٹا عبداللہ،بلوچنی کے علاقہ96ر۔ب کے رہائشی شاہد کا کزن ارشد اور جڑانوالہ کے علاقہ23گ۔ب کے رہائشی رفیق کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا۔پولیس مصرف تفتیش ہے،جبکہ لاری اڈا کے قریب عباس سے58ہزار و فون، الائیڈ ہسپتال کے قریب خالد محمود سے75ہزار و فون،علی ہائوسنگ کے منظور سے نقدی و فون،بغدادی پارک کے ظہیر اشرف سے موٹرسائیکل،فیض آباد کے امجد کی دکان سے تین لاکھ لوٹ لیے،چوہڑ ماجرا قبرستان کے قریب شہزاد،20ہزار و فون،عبدالرشید حجازی سابق جی ٹی ایس چوک سے عظمت سے12برآمدفیصل ہسپتال کے بابر سے18ہزار و فون،چوہڑ بستی کے قریب صغیر سے نقدی و فون،8ج۔ب کے کاشف سے28ہزار و فون،سرگودھا روڈ پر 2ج۔ب کے رمضان سے ڈیڑھ لاکھ،ملت ٹائون کے اشرف سے نقدی و فون چھین لی،علی ٹائون کے صفدر کے گھر سے زیورات نقدی چوری،ملت ٹائون کے آصف علی،شہباز سے نقدی و فون،غوثیہ آباد کے حنیف سے16ہزار،ڈی ٹائپ کالونی کے حامد جھپٹا مار کر فون،نعمت کالونی نمبر2کے احمد سے نقدی و فون،گلشن حرم کے قریب ظفر اقبال سے موٹرسائیکل چھین لی۔گلشن اقبال انمول سکول کے قریب عمر فاروق سے موٹرسائیکل،منظور ٹائون قصاب نوید کی دکان کا صفایا کردیا گیا،بلال چوک آئیڈیل بیکری کے قریب شاہ ویز سے25ہزار،پیپسی والا پل کے قریب رحمان سے پرس،سمن آباد پھاٹک کے قریب دانش سے1لاکھ،35ہزار و فون،79ج۔ب کے اسلم سے20ہزار و فون،61ج۔ب کے قیوم کی حویلی سے بکرے،کینال روڈ پر اکبر سے نقدی و فون،نور پور کے اویس جان سے نقدی و فون،کینال روڈپر عثمان سے نقدی و فون،فورسیزن کے قریب رضیہ کوثر سے پرس،بھٹو کالونی کے احسان سے10ہزار وفون،جھال پل کے قریب ایان سے جھپٹا مار کر فون،ایوب کالونی میں عائشہ کا گھر لوٹ لیا،263ر۔ب کے افضال کے ڈیرہ سے مویشی،258رب کے خرم سجاد سے دو لاکھ لوٹ لیے،73ج۔ب کے علی رضا کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ لی،63ج۔ب کے بشارت علی سے66ہزار،64ج۔ب کے شعبان سے موٹرسائیکل سدھار کے قریب نذیر سے موٹرسائیکل چھین لی،77گ۔ب کے ملک ارسلان کی فیکٹری سے15لاکھ کا سامان ،39گ۔ب کے عمر حیات سے68ہزار،283گ۔ب کے رضا سے اڑھائی لاکھ،366گ۔ب کے شاہد عمران کی دکان لوٹ لی،377گ۔ب کے کاشف کے گھر کا چور صفایا کرگئے،652گ۔ب کے عرفان سے پونے تین لاکھ،229ر۔ب کے شہباز سے لیپ ٹاپ،76گ۔ب کے رفاقت علی سے فون،99ر۔ب کے شوکت سے نقدی و فون،60ر۔ب کے بابر سے1لاکھ و فون،قصبہ تاندلیانوالہ کے اسلم سے موٹرسائیکل ریلوے اسٹیشن تاندلیانوالہ کے قریب فلک شیر سے 26ہزار، 426گ۔ب کے احمد حسن سے ڈیڑھ لاکھ،543گ۔ب کے خالد کے ڈیرہ سے مویشی،منڈی بازار سمندری کے قریب حمزہ سے ساڑھے تین لاکھ اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،علاوہ ازیں36ج۔ب کے نصیر کے ڈیرہ ٹریکٹر ٹرالی،اسلام نگر کے محبوب فرید،حمید پارک کے اللہ یار،عبداللہ گارڈن کے سرفراز،کہکشاں کالونی کے عثمان،کوہ نور پلازہ سے حمزہ لطیف ،ملت ٹائون کے اسحق،منصور آبادر کے شعیب صدیقی،سیٹلائٹ ٹائون کے نصیب،31ج۔ب کے مظہر ،گئوشالہ کے عثمان،263ر۔ب کے اصغر،76ج۔ب کے عبدالعزیز ،اسلامیہ ہائی سکول کے احمد دین،200ر۔ب کے فرمان،194ر۔ب کے زین العابدین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں