ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،مزید 45مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید45وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر چار خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ142ر۔ب گھڑتل کے آصف کی اہلیہ (ش) کو بیٹے سمیت اغوا کر لیا’ روشن والا کے علاقہ 249ر۔ب کے سوہنے خان کی بھانجی (م) کو ملزمان زوار وغیرہ، روڈالہ روڈ کے علاقہ 283گ ب کے سہیل کی اہلیہ (م) کو مرتضیٰ وغیرہ اور سمندری کے علاقہ کمہار سٹی کے شفقت کی بھانجی (ف) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سیشن کورٹ کے باہر تھانیدار سلیم اختر کی گاڑی کے شیشے توڑ کر چور دو رائفل، پسٹل اور نقدی لے اڑے، ہلال احمر چوک کے قریب تنزیل الرحمن سے35ہزار وفون، سنت پورہ کے قریب آرزو اصغر سے پرس چھین لیا، اسماعیل ٹائون کے فیاض احمد کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، سبحانیہ کالونی کے وسیم سے ایک لاکھ، طلائی زیورات، لیاقت ٹائون کے سجاد حسین سے 14ہزار وفون، کوہستان اڈا کے قریب طاہر سلیم سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، جھال چوک کے قریب ارسلان خالد سے جھپٹا مار کر پرس، لائلپور گیلریا کے قریب عاصم علی سے68ہزار’ طلائی گھڑی، جناح آباد کے محمد بشیر کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، کوہ نور سٹی کے قریب ماجد سے لیپ ٹاپ وفون، حسن پورہ کے سکندر وسیم سے 95ہزار وفون، 46ج ب کے اکرم کی شاپ سے 6لاکھ کی کیبل چوری، 3ج ب کے ڈاکٹر فرید کے گھر سے سامان چوری، ملت ٹائون کے عبدالستار سے نقدی وفون، شمس آباد کے محسن سے50ہزار وفون، 263ر۔ب کے اظہر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 61ج ب کے انوار سے 35ہزار وفون، سنٹرل جیل کے کوارٹر سے سامان چوری، 31ج ب کے توصیف سے 95ہزار وفون، محلہ مصطفی آباد جڑانوالہ کے احسان اللہ کے گھر سے سامان چوری، محلہ عیدگاہ جڑانوالہ کے قریب طارق سے 40ہزار وفون، 300گ ب کے نبیل سے نقدی وفون، 363 گ ب کے مجاہد اقبال سے 25ہزار وفون، 376گ ب کے ولائت کی شاپ سے ٹائر چور لے اڑے، 266ر۔ب کے وسیم اکرم سے 85ہزار وفون، 151ر۔ب کے احسان الٰہی کے ڈیرہ سے 6بکرے چوری، چاہ خیرکے قاسم علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 590گ ب کے ندیم اقبال سے 67ہزار وفون، 195گ ب کے وقاص انجم کے ڈیرہ سے سامان چوری ودیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ بھاری مالیت کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں جیل روڈ علی سنٹر سے زبیر، گٹ والا کے شمشیر اسلم، 216ر۔ب کے محسن علی، مہندی محلہ کے یاسر علی انجم، جھنگ روڈ قبرستان سے محمود طارق، بٹالہ کالونی سے طیب، مظفر کالونی گلی نمبر30کے علی رضا، جنرل ہسپتال سمن آباد سے سرور، منصور آباد کے قاسم، سٹی سمندری سے وقاص اوردیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں