ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،مزید59مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید59مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 3نوجوانوںکو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال دوائی لینے آئے شمعون دلدار کی جواں سالہ اہلیہ (س) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ بجلی گھر سٹاپ جڑانوالہ کے ضمیر حسین کی بھابھی (م) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 71گ ب کے شہباز کی اہلیہ (الف)، تاندلیانوالہ کے علاقہ 452گ ب کے تاج کی بیٹی (ص) کو ملزمان راشد وغیرہ، مرید والا کے علاقہ 484گ ب کی (م) کو ملزمان سرور وغیرہ نے اغوا کر لیا’ رضا آباد کے علاقہ گلزار کالونی کی نورین بی بی کا شوہر اصغر علی عرف زاہد، سرگودھا روڈ لاثانی پلی کے غلام سرور کا بھانجا اور عثمان ٹائون کی عاصمہ رانی کا خاوند اللہ دتہ گھر سے سودا سلف لینے بازار گئے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے باہر اسد علی سے نقدی، اے ٹی ایم کارڈ، ایف آئی سی کے قریب یونس سے نقدی وفون، منٹگمری بازار سوتر منڈی میں محمد عامر کے دفتر سے 5لاکھ کی نقدی، راجباہ روڈ پر عبدالرئوف سے نقدی وفون چھین لیا، جھنگ روڈ پر آصف کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، محلہ نصیر آباد کے قریب ظفر حسین کی دکان سے گھی، سگریٹ دیگر سامان چوری، ڈائیوو روڈ پر ساحل مسیح سے نقدی وفون، 49ج ب کے فاروق احمد سے فون، شوگر موڑ کے قریب صدیق سے جھپٹا مار کر فون، باگیوال روڈ پر یاسر علی سے پرس چھین لیا، ملت چوک کے قریب سجاد سے سوا لاکھ وفون، 162ر۔ب کے آصف حسین سے نقدی وفون چھین لیا، چک جھمرہ محلہ نوید آبادکے شبیر کی ڈھاری سے مویشی چوری، 111ج ب کے قریب آصف حمید سے ڈیڑھ لاکھ، لیپ ٹاپ، محلہ قائد آباد کے مبارک حسین کے گھر سے بکرے چوری، سلیمی چوک میں صابرہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، گٹ والا کے قریب کاشف علی سے نقدی وفون، فخر آباد گٹ والا کے غلام صابر سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، شیریں والا کے قریب شیر زمان سے 10ہزار وفون، شیخوپورہ روڈ پر محمد سعد سے موٹر سائیکل نقدی وفون چھین لیا، جڑانوالہ روڈ پر آمنہ بتول سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، ستارہ کالونی کے قریب حمزہ سے نقدی وفون، 225ر۔ب کے عمران خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، 215ر۔ب کے امجد سے نقدی، 236ر۔ب کے اشرف سے 9ہزار وفون، 61گ ب کے غلام رسول سے 2ہزار وفون، سلطان ٹائون کے مجاہد سے نقدی وفون، 61گ ب کے گل شیر سے موٹر سائیکل چھین لی، 91گ ب کے ارشد محمود کی حویلی سے مویشی چوری، 39گ ب کے عابد اکرم سے موٹر سائیکل وفون، 39گ ب کے ذیشان سے40ہزار وفون، گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب شفاقت علی سے15سو روپے وفون چھین لیا، 205ر۔ب کے اعظم کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 229ر۔ب کی دولت بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 404گ ب کی رانی بی بی کا گھر لوٹ لیا، 391گ ب کے عرفان سے دو لاکھ، 412گ ب کے مشتاق سے 56ہزار، 406گ ب کے رفیق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، 471گ ب کے یعقوب کی حویلی سے جانور چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں لکڑ منڈی چوک سے شہزاد، گرونانک پورہ سے الیاس احمد، 118ر۔ب کے شبیر، ایوب کالونی کے بلال خرم، راجباہ روڈ پر شاہزیب، ستارہ لال پلازہ کے ولید، لال مل چوک میں فیصل ندیم، جھنگ روڈ پر افتخار، ولید ٹائون کے شاہد اقبال، سمندری روڈ پل عبداللہ کے عاشر حسین، ڈھڈی والا کے عمیر، زم زم ٹیکسٹائل ستیانہ روڈ سے کاشف، جڑانوالہ سٹی کے رفیق، 391گ ب کے اسلم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں