ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،مزید71وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کی یلغار، آج پھر مزید71مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین’ دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ الائیڈ ہسپتال دوائی لینے آئی عامر کی ہمشیرہ(ن) ،سیشن کورٹ میں تاریخ پیشی بھگتنے کیلئے آنے والے ذیشان کی اہلیہ(س) کو نامعلوم، جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد کے اقبال کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ مدینہ پارک کی قیصرہ بانو کی بیٹی(ح) کو ملزمان عمار وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک کے نواز کی بیٹی(ب) کو ملزمان ےٰسین وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ جمیل آباد کے فاروق کی بیٹی(ف) کو نامعلوم اور گھونہ کے رائے اظہر کی بیٹی(ر) کو ملزمان عمر وغیرہ نے اغوا کر لیا’ ریلبازار کے علاقہ کچہری بازار میں خریداری کیلئے آنے والا شہری شفیق اور جھنگ بازار کے علاقہ حمید پارک کے عثمان کا بھائی شہر یار گھر سے خریداری کیلئے نکلے واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سرکلر روڈ پر عمیر اکرم سے جھپٹا مار کر فون، کشمیر روڈ پر اویس سے نقدی وفون، نعمت کالونی نمبر2کے قریب اکبر سے جھپٹا مار کر فون، 208ر۔ب کے احتشام سے نقدی و فون، ماڈل سٹی کینال روڈ کے علی سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون کے قریب رامش ارشاد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا گیا، تاج کالونی کے زبیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، منصور آباد مین بازار کے علی رضا سے نقدی و فون،5ج ب کے زاہد کے گھر کا صفایا کردیا گیا ، سمال اسٹیٹ نزد سیم کے قریب عبدالوحید سے28ہزار و فون، مسلم ٹائون نمبر3میں فیصل کی کار سے سامان چوری، شمس آباد کے غلام صغیرکی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، کیلاش فیکٹری کے قریب خلیل سے40ہزار و فون، شادمان روڈ پر عدنان سے6ہزار و فون، باوا چک کے قریب علی رضا کی دکان سے سامان چوری، شکیل پارک سے محمد حسین کی گدھا ریڑھی چوری ہوگئی،104ج ب کے گل اصغر سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 192ر۔ب کے وقاص علی کی حویلی سے مویشی چوری،126ر۔ب کے سرور کے گودام سے موٹریں چوری، 46ج ب کے شہر یار کے گھر سے2بکرے چوری، راجہ پارک کی طاہرہ یاسمین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، 229ر۔ب کے علی حسن سے 4سو روپے و فون، عوامی ٹائون کے عنصر علی کی کباڑ کی دکان سے سوا دو لاکھ کا سامان چوری، ہمایوں نگر کے ریاست علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 75گ ب کے ڈاکٹر عبدالوحید سے لیپ ٹاپ،68ہزار و فون،الشفاء ہسپتال جڑانوالہ روڈ پر رحیم سے نقدی و فون، انعام ولاز کے قریب اظہر علی سے نقدی و فون، ضیاء نگر کے افتخار کی دکان سے سامان چوری، ربانی کالونی نمبر2کے شاہد محمود سے40ہزار و فون، ربانی کالونی کے ہاشم سے35ہزار و فون، چمن زار کالونی کے نعیم سے40ہزار و فون، ربانی کالونی کے ذیشان علی کے گھر سے17لاکھ کے زیورات ، نقدی قیمتی سامان لوٹ لیا،232ر۔ب کے وقار خان کے گھر کا صفایا کر دیا۔ 250ر۔ب کے سلمان حیدر سے15ہزار و فون،252ر۔ب کے عدنان سے نقدی و فون چھین لیا،83گ ب کے حیدر کے ڈیرہ سے مویشی چوری،111گ ب کی بشری پروین سے تین لاکھ،360گ ب کے شان علی سے7ہزار و فون،283گ ب کے یحییٰ سے25ہزار و فون،658گ ب کے عاشق سے 45ہزار و فون،400گ ب کے الطاف حسین سے 5ہزار و فون چھین لیے، قصبہ تاندلیانوالہ کے احمد کے ڈیرہ سے مویشی چوری،423گ ب کے کلیم اللہ سے نقدی و فون چھین لئے، 607گ ب کے لیاقت علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، چکیانوالہ پھاٹک کے قریب شکیل سے موٹر سائیکل چھین لی، 471گ ب کے حماد کے ڈیرہ سے بکرے، 98گ ب کے ریاض کی دکان سے 3لاکھ کا سامان چوری، 46گ ب کے صفدر علی سے35ہزار و فون،215گ ب کے فرخ کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے انس، کارخانہ بازار سے صدام حسین، شاداب کالونی سے شیر علی، کوہ نور پلازہ سے شیراز محمد، گلستان کالونی کے نواز، سرگودھا روڈ کے مظاہر حسین، جھمرہ روڈ پر ابوہریرہ، رحمانیہ روڈ کے اشرف، جنرل ہسپتال سمن آباد سے خالد محمود، نور پورہ کے عبدالحفیظ، 59ج ب کے وسیم، محمدی چوک سے توصیف الرحمن، رضا آباد جڑانوالہ کے شان، 618گ ب کے علی،283ر۔ب کے عرفان اور دیگرکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں