ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،آج پھر 48وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکو بے قابو’ چوروں کے گروہوں نے بھی ”ات” مچا دی’ مزید 48 وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 134 رب میں طیب سردار کے گھر میں داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی’ طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ سمندری روڈ پر انور کی اہلیہ’ 72 ج ب میں اعجاز’ 243 رب میں سعد’ 244 رب میں جواد’ 61 ج ب میں افتخار’ 225 رب میں نصیر’ 66 ج ب میں اصغر’ مرضی پورہ میں ارشاد’ صدر بازار میں نوید’ نصرت فتح علی خاں ہسپتال کے سامنے سلیم’ عبدالرشید غازی چوک (سابقہ جی ٹی ایس چوک) میں زوہیب احمد’ سوساں روڈ پر حافظ رحمت علی’ مہندی محلہ پھاٹک کے قریب حسن ملک’ رسول نگر میں غلام صدیق’ محلہ فاروق آباد میں اعظم’ سمن آباد قبرستان کے قریب نذیر’ واہگے والا روڈ پر خدیجہ کو نقدی’ موبائل فونز اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا گیا’ 59 ج ب میں جنید’ وسیم’ 27 ج ب میں ابرار’ مقبول پورہ میں طفیل’ ستیانہ روڈ پر شکیل’ 227 رب میں طارق’ بسم اﷲ گارڈن میں آصف’ ہلال احمر چوک کے قریب مختار احمد’ ڈوگر چوک میں شہزاد’ 412 گ ب میں کرن’ 412 گ ب میں بلقیس’ 449 گ ب میں امین’ 550 گ ب میں سرور’ 522 گ ب میں نوشیر’ پل نہربازار سمندری میں سرفراز’ 71 رب میں مبین کے گھروں ودکانوں کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات وقیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ 66 ج ب میں تنویر’ غوثیہ روڈ پر عابد’ 111 ج ب میں مبین سے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں چھین لیں’ ستارہ کالونی میں غلام دستگیر’ سمن آباد میں عمر شکور’ پہاڑی گرائونڈ میں غلام مصطفی’ الائیڈ ہسپتال میں کلیم اﷲ’ 409 گ ب میں ریاض’ 412 گ ب میں عبادت علی’ 203 رب میں اشفاق’ الرحیم ہسپتال کے باہر سے ظفر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں