فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 77 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا’ 5خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ساندل بار کے علاقہ 34 ج ب میں اوباش ملزم افضل نے (گ)’ جڑانوالہ کے علاقہ 240 گ ب کی (ف) کو ملزم مجید نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ غلام محمد آباد کے علاقہ مدینہ آباد کے عبدالحمید کی بیٹی (س) کو نامعلوم’ رسول پارک کے اختر علی کی بیٹی (ث) کو ملزمان علی رضا وغیرہ’ جڑانوالہ کے 71 گ ب کے ذوالفقار کی اہلیہ (ش) کو سیف وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ 22 رب کے جاوید کی بیٹی (آ) کو نامعلوم’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 425 گ ب کے نیاز احمد کی کزن (ث) کو ملزمان ہارون وغیرہ نے اغواء کر لیا’ جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے اﷲ دتہ کا بیٹا ساحل اور ساندل بار کے علاقہ 55 ج ب کے اعجاز کا بھائی شہباز گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے، جنہیں نامعلوم نے اغواء کر لیا جبکہ لاری اڈا کے قریب انصر عباس سے 35ہزار روپے’ طارق آباد کے قریب نعمان سے 70ہزار روپے’ بھٹہ سٹاپ کے افتخار سے 33ہزار روپے’ فون’ محمد اکرم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ اکبرآباد کے سرور سے نقدی’ طلائی انگوٹھی’ فون’ قائم سائیں دربار کے قریب مکرم سے 30ہزار’ مرضی پورہ کے ساجد سے 8ہزار روپے’ فون’ گلستان کالونی کے شہزاد سے 75ہزار روپے’ گرین ٹائون کے خالد حسین سے 15ہزار’ گلستان کالونی کے فہد سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا’ بولیدی جھگی کے دائود سے 12ہزار روپے’ سمال اسٹیٹ کے قریب یاسر علی سے 75ہزار روپے’ 146 رب کے علی رضا سے نقدی’ فون’ 152 رب کے عباس سے فون’ 148 رب کے عدنان علی سے پرس’ 126 رب کے شفاقت علی سے موٹرسائیکل چھین لی’ چکوموڑ کے ثقلین سے نقدی’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر ارسلان سے 53ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ سبحان اڈا کے باہر عبدالستار سے جھپٹا مار کر فون’ خواجہ چوک میں فرحان احمد سے سوا تین لاکھ روپے چھین لیے’ سوساں روڈ پر وسیم الرحمن سے 40ہزار روپے’ فیضان مدینہ کے قریب عبدالشکور سے 20ہزار روپے چھین لیے’ چیمہ ٹائون میں شہباز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 209 رب کے اویس سے 25سو روپے’ فون’ یوسف ٹائون میں عباس سے جھپٹا مار کر فون’ خان ماڈل کالونی میں یٰسین کا گھر لوٹ لیا’ سہیل آباد کے زاہد سے 18ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے رمضان سے 35ہزار روپے’ فون’ 273 ج ب کے سرفراز سے 20ہزار روپے’ جھال چوک میں ذیشان سے موٹرسائیکل چھین لی’ 243 رب کے اسد سے 12ہزار روپے’ 253 رب کے اختر کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چور لے گئے’ 83 گ ب میں نجمہ بی بی کا گھر لوٹ لیا’ سنورا کالونی میں نوید سے اڑھائی لاکھ چھین لیے’ 629 گ ب کے اصغر علی سے 20ہزار روپے’ 652 گ ب کے سکندر سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ 216 رب کے حسیب سے 35ہزار روپے’ 229 رب میں طلحہ کی دکان سے لاکھوں کے موبائل فون چور لے گئے’ 617 گ ب کے محمد حسین سے نقدی’ فون’ 446گ ب کے یاور کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں’ گل چوک سمندری کے عامر سے فون’ 477 گ ب کے شہباز کے ڈیرہ سے سامان’ 138 گ ب کے اشرف کی حویلی سے مویشی’ کچی آبادی ملت ٹائون کے شاہد لطیف کا گھر لوٹ لیا’ بیس لائن کے حنیف کے گھر سے 5بکرے’ باوا چک کے قریب مصور سے موٹرسائیکل’ 188 گ ب میں بلاول کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان’ جھمرہ روڈ پر بلال حیدر سے 45ہزار روپے’ ڈی گرائونڈ کے قریب مزمل حسین سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے’ پولیس ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں جھنگ بازار سے اصغر’ ثناء پارک سے ابراہیم’ مدینہ آباد کے محسن مسیح’ بولیدی جھگی کے اشفاق’ حاجی آباد کے شعیب’ منصورآباد کے شفیق’ طارق آباد سے ریحان’ ملکھانوالہ کے زین علی’ 215 رب کے وقار حسین’ سعیدآباد کے عرفان شفیع’ 74ج ب کے امجد’ مظہر علی’ ایوب ریسرچ سے اسد’ راجباہ روڈ سے محمد احمد’ غلہ منڈی سے شبیر’ 40 گ ب کے نور احمد’ 194 رب کے زاہد’ 407 گ ب کے اعجاز’ 139 گ ب کے عزیز’ کہکشاں کالونی سمندری کے صہیب اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑ نہ سکی۔
5